ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / فضائی آلودگی :راجیہ سبھا ارکان کی آمدورفت کے لیے الیکٹرک کار یں

فضائی آلودگی :راجیہ سبھا ارکان کی آمدورفت کے لیے الیکٹرک کار یں

Sat, 16 Nov 2019 10:44:35    S.O. News Service

نئی دہلی،16/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) راجدھانی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مدنظر راجیہ سبھا نے اپنے ارکان کی آمدورفت کے لے الیکٹرک گاڑیاں خریدی ہیں ۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے آج جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ سکریٹری جنرل دیش دیپک ورما نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ان گاڑیوں کو آج ہری جھنڈی دکھاکر رانہ کیا۔سکریٹریٹ نے الیکٹرک ٹاٹا ٹگور کاریں حال ہی میں خریدی ہیں ۔راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی بعد میں ان کاروں کا معائنہ کیا۔

سکریٹریٹ نے کہاکہ یہ کاریں مرکزی حکومت کی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت خریدی گئی ہیں کیونکہ یہ ماحولیات کے موافق ہیں ۔

سکریٹریٹ نے ان کاروں کی خرید سے پہلے وزارت توانائی کی انٹر پرائز ایفی سی اینسی سروس لمیٹیڈ سے صلاح لی تھی ۔یہ انٹر پرائز ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا کام کررہی ہے ۔وزیراعظم کے دفتر ،لوک سبھا سکریٹریٹ اور مختلف وزارتوں نے بھی اس انٹرپرائز سے اس سلسلہ میں صلاح لی ہے ۔ مسٹر ورما نے اس موقع پر کہاکہ راجدھانی میں آلودگی کے مسئلہ اور آب ہوا میں تبدیلی کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے توانائی صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک ذرائع کا پتہ لگانا ضروری ہے ۔راجیہ سبھا نے اس سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے دو الیکٹرک کاریں خریدی ہیں ۔یہ کاریں ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائیں گی ۔


Share: